موبائل فون پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

موبائل فون پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری
کیپشن: موبائل فون پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ موبائل فونز پر عائد پی ٹی اے ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے بعض اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں، لیکن حکومت اوورسیز پاکستانیوں اور عام صارفین کے لیے سہولیات بڑھانے کے لیے بھی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں درآمد ہونے والے موبائل فون چند ہفتوں کے بعد خود بخود بلاک ہو جاتے ہیں، کیونکہ غیر رجسٹر شدہ فون نیٹ ورک میں کام نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمدی ویلیو میں نمایاں اضافہ کر دیا تھا۔ نئی ویلیو ایشن رولنگ کے بعد پرانی رولنگ کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں کمرشل بنیادوں پر درآمد ہونے والے استعمال شدہ فونز کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔

ایف بی آر نے 62 مختلف موبائل فون ماڈلز کی نئی کسٹم ویلیو مقرر کی ہے، جن میں سب سے زیادہ اضافہ گوگل پکسل فونز میں دیکھا گیا۔ گوگل پکسل 5، 6 اور 6 اے ماڈلز کی ویلیو میں 161 سے 194 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان فونز کی درآمدی قیمت اور پی ٹی اے ٹیکس میں بھی نمایاں اضافہ ہو گا۔ اس کا براہِ راست اثر صارفین پر پڑے گا۔

Watch Live Public News