کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات، 104 اصلاحات منظور

کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات، 104 اصلاحات منظور
کیپشن: کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات، 104 اصلاحات منظور

ویب ڈیسک: پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور کاروبار کو آسان بنانے کی غرض سے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) اور بورڈ آف انویسٹمنٹ (BOI) کی کوششوں کے نتیجے میں 104 اصلاحات کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ بی او آئی کی جانب سے پیش کی گئی 136 تجاویز کے جائزے کے بعد کیا گیا، جن میں سے 19 غیرضروری ضوابط کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

بی او آئی اور کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات نے مشترکہ ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزارتوں کو 90 دن میں اصلاحات مکمل کرنے اورکاروبارکی آسانی کے لیے تیز تر اقدامات کیئے جائیں،رجسٹریشنز، لائسنسز، ٹیکس و مالیاتی عمل کے طریقہ کار کو سادہ، جدید اور ڈیجیٹل بنانے کا عمل جاری  ہے۔

اصلاحاتی کمیٹی کی منظوری سے کاروبار کے اخراجات میں کمی اور منظوری کے عمل میں تیزی متوقع ہے،بی او آئی، وزارتوں کی پیشرفت کی نگرانی کرے گا، مقامی اور عالمی کاروباروں کے لیے سازگار ماحول کی تیاری جاری ہے۔ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی آسانی اور عالمی مواقع پیدا کرنے کی راہیں کھلی ہیں۔

Watch Live Public News