ایلون مسک  کا بچوں کیلئے  'بے بی گروک 'چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان 

ایلون مسک  کا بچوں کیلئے  'بے بی گروک 'چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) ایلون مسک کی جانب سے بچوں کیلئے مصنوعی ذہانت(اے آئی ) چیٹ بوٹ متعاراف کرانےکا اعلان کیا گیا ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے بچوں کیلئے اے آئی چیٹ بوٹ کو بے بی گروک کا نام دیا گیا ہے،جس میں بچوں کیلئے  محفوظ اور تعلیمی رابطوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اسپیس ایکس  اور ٹیسلا کے مالک نے ایکس پر  بتایا کہ  یہ ایپ گروک کا ایک سادہ ورژن ہوگی جس میں کم عمر صارفین کے محفوظ تجربے کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے اس حواے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں جس سے پتہ چل سکے کہ یہ کس طرح اوریجنل گروک اے آئی چیٹ بوٹ سے مختلف چیٹ بوٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے 2023 میں گروک کو  دیگر اے آئی ماڈلز جیسے چیٹ جی پی ٹی ، گوگل جیمنائی سے مقابلہ کرنے کیلئے متعارف کرایا تھا۔بعد ازاں اسے ایکس کا حصہ بنا دیا گیا۔

جولائی 2025 کے شروع میں گروک 4 ماڈل کو متعارف کرایا گیا تھا۔اس موقع پر ایلون مسک نے دعویٰ کیا تھا کہ گروک 4 ہر موضوع میں دیگر اے آئی ماڈلز سے بہت زیادہ بہتر ہے۔

Watch Live Public News