آبنائے ہرمز میں ٹول امریکہ ایران معاہدے کو ناقابل عمل بنا دے گا، امریکی وزیر خارجہ

آبنائے ہرمز میں ٹول امریکہ ایران معاہدے کو ناقابل عمل بنا دے گا، امریکی وزیر خارجہ

(ویب ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ٹول امریکہ ایران معاہدے کو ناقابل عمل بنا دے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ امریکا، ایران ڈیل کے حوالے سے کچھ اچھے اشارے ہیں،پاکستانی حکام کے دورے سے امید ہے کہ اس عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی ہمیشہ ترجیح اچھی ڈیل کرنا ہے، اگر ہم کوئی اچھا معاہدہ کر سکتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہو گا،اگر اچھی ڈیل نہیں ہوئی تو امریکا کے پاس دوسرے آپشنز ہیں۔

مارکوروبیو نے کہا کہ میں ان آپشنز کی وضاحت نہیں کروں گا لیکن ہر کوئی جانتا ہے وہ کیا ہیں،میں زیادہ پر امید نہیں رہنا چاہتا، دیکھتے ہیں اگلے چند دن میں کیا ہوتا ہے۔

Watch Live Public News