’الہان عمر پاکستان میں بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کر رہیں‘

’الہان عمر پاکستان میں بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کر رہیں‘
امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے الہان عمر پاکستان میں امریکی حکومت کی نمائندگی نہیں کر رہیں۔ عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی ملاقات واشنگٹن میں زیر بحث ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا الہان عمر پاکستان میں بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی کر رہی ہیں؟ نیڈ پرائس نے جواب دیا کہ الہان عمر بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کر رہیں۔ ملاقات سے متعلق کانگریس وومن کے دفتر سے رابطہ کیا جائے۔ ترجمان نے افغانستان میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔