اسپیکر کا پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان سے ون آن ون ملاقات کرنیکا اعلان

اسپیکر کا پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان سے ون آن ون ملاقات کرنیکا اعلان
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے ڈی سیل کردیے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کے استعفے قوانین کے مطابق منظور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے والے ارکان کو اپنے چیمبر میں بلا کر ون آن ون ملاقات کروں گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دیے تھے جو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔