جنگ بندی میں توسیع کے اعلان پر ایران کا ردعمل بھی آگیا

جنگ بندی میں توسیع کے اعلان پر ایران کا ردعمل بھی آگیا
کیپشن: جنگ بندی میں توسیع کے اعلان پر ایران کا ردعمل بھی آگیا

ویب ڈیسک: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے سینئر مشیر مہدی محمدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع بے معنی ہے اور یہ اقدام ممکنہ طور پر اچانک حملے کی تیاری کے لیے وقت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہارنے والا فریق شرائط طے نہیں کر سکتا" اور محاصرے کا جاری رہنا عملی طور پر بمباری کے مترادف ہے، جس کا جواب دیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ایران کو خود فیصلہ کن اقدام کرنا چاہیے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھایا جا رہا ہے تاکہ امن مذاکرات کے لیے مزید وقت مل سکے۔

Watch Live Public News