"دی سمپسنز" کی 20 سال قبل کملا ہیرس سے متعلق کی گئی پیشگوئی

کیپشن: "دی سمپسنز" کی 20 سال قبل کملا ہیرس سے متعلق کی گئی پیشگوئی

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن نے اتوار کی شب صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کردیا جس کے بعد انہوں نے نائب صدر کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارت سے متعلق اینیمیٹڈ سیریزدی سمپسنز‘ جو دنیا کے اہم واقعات کے لیے کی جانے والی پیشگوئیوں کے لیے مشہور ہے، اس کی 20 برس قبل کی جانے والی پیشگوئی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس حوالے سے میمز کی بھرمار ہوگئی۔

کارٹون دی سمپسنز کی ایک اور پیشگوئی جلد سچ ثابت ہوتی نظر آرہی ہے جس میں 20 برس قبل پہلی ایشیائی سیاہ فام خاتون کو بطور امریکی صدر کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

مارچ 2000 میں دی سمپسنز کی 11ویں سیریز کی 17ویں قسط میں 'لیزا سمپسن' نامی کارٹون کردار کو امریکی صدر کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

صرف یہ ہی نہیں بلکہ کارٹون کے کردار نے کملا ہیرس کی طرح پینٹ سوٹ اور موتیوں کی مالا بھی زیب تن کی ہوئی تھی۔

جوں ہی گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی دوڑ سے دستبرداری اور کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا گیا تو سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ دی سمپسنز کی ایک اور پیشگوئی جلد سچ ثابت ہوگی اور کملا ہیرس اس بار الیکشن جیت کر پہلی ایشیائی سیاہ فام خاتون بن جائیں گی۔

Watch Live Public News