پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب روایتی انداز سےمنفرد کیسے ہوگی؟

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب روایتی انداز سےمنفرد کیسے ہوگی؟
کیپشن: پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب روایتی انداز سےمنفرد کیسے ہوگی؟

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب اس مرتبہ روایتی انداز سے ذرا ہٹ کر ہوگی۔ 

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس کی افتتاح تقریب روایتی انداز سے ہٹ کر ہوگی۔ پہلی بارپیرس میں اولپمکس کی تقریب اسٹیڈیم کی بجائے باہر منعقد کی جائے گی۔ دریائے سین کے کنارے اولپمکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہو گی۔ 

میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افتتاحی تقریب میں 6 سے 7 ہزار کے قریب اتھلیٹس دریائے سین کےساتھ 6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ افتتاحی تقریب  میں اتھلیٹس کی واک کا آغاز آسٹرلٹز برج سے شروع ہوگا اور ایفل ٹاور پر ختم ہوگا۔5  لاکھ سے زائد افراد کے افتتاحی تقریب براہ  راست دیکھنے کی توقع کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 3 ہزار سے زائد ڈانسرزاور گلوکار تقریب میں پرفارمنس  سے رنگ بکھیریں گے۔ 2019 میں آگ کی نظر ہونےوالے نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل  کو بھی خراج تحسین پیش کیاجائےگا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کو ابھی تک راز رکھا جارہا ہے۔ اولمپکس کی افتتاحی تقریب کےبارے میں منتظمین نے تاحال فل ڈریس ریہرسل بھی نہیں کی۔ کم وقت رہ جانے کے باوجود منتظمین کی جانب سےزیادہ معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

Watch Live Public News