این اے 245 ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن کا فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

این اے 245 ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن کا فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 245 میں ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن نے سیکرٹری دفاع کو خط لکھا ہے۔ خط کا متن ہے کہ پاک فوج کے جوان 26تا28جولائی تک اسٹینڈ بائی رکھیں جائیں، برابر لیول فیلڈ،پرامن،شفاف کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوجی جوان تعینات ہونگے۔ خیال رہے کہ این اے245کراچی میں ضمنی انتخابات 27جولائی کو شیڈول ہے، این اے245کراچی کی نشست پی ٹی آئی کے منحرف رکن عامر لیاقت کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔