ویب ڈیسک: ایران کے ایٹمی توانائی ادارے نے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاری کردہ سرکاری بیان میں ادارے کا کہنا تھا کہ دشمن نے ایران کی اہم ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، تاہم اس جارحیت کے باوجود ایران اپنی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کو ہر صورت جاری رکھے گا۔
ادارے نے واضح کیا کہ امریکی حملوں کا مقصد ایرانی قومی ایٹمی صنعت کی پیش رفت کو روکنا ہے، لیکن ایران ایسی کسی رکاوٹ کو قبول نہیں کرے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران عالمی ضابطوں کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جوہری ترقی کا سفر جاری رکھے گا اور اپنی خودمختاری کا ہر ممکن دفاع کرے گا۔