“ہم پر آزمائش آئی تو آپ ساتھ نہیں تھے”، ٹرمپ کی اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں پر شدید تنقید

“ہم پر آزمائش آئی تو آپ ساتھ نہیں تھے”، ٹرمپ کی اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں پر شدید تنقید
کیپشن: “ہم پر آزمائش آئی تو آپ ساتھ نہیں تھے”، ٹرمپ کی اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں پر شدید تنقید

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر نیٹو کے بعض اتحادی ممالک، خصوصاً اٹلی، کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے نیٹو اتحاد پر کھربوں ڈالر خرچ کیے ہیں، تاہم اٹلی اور اس کی قیادت ایران کے مبینہ جوہری خطرے کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ کارروائی میں شمولیت پر سنجیدگی نہیں دکھا رہی۔

امریکی صدر کے مطابق امریکا نے دہائیوں تک اپنے اتحادیوں کا دفاع کیا، لیکن جب آزمائش کا وقت آیا تو یہی ممالک نہ امریکا کے دفاع کے لیے کھڑے ہوئے اور نہ ہی عالمی سلامتی کے تقاضوں کو پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویہ قابلِ قبول نہیں ہے۔

ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مشترکہ دفاعی ذمہ داریوں میں یکساں شمولیت ضروری ہے، ورنہ اتحاد کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News