بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 کشمیری نوجوان شہید

جموں و کشمیر(پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے مزید چار نوجوانوں کو شہید کر دیا، دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پوسٹرز آویزاں کر دئیے گئے۔

مقبوضہ وادی میں ایک اور سیاہ دن گزرا، غاصب بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں نہتے بے گناہ کشمیری نوجوانوں سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا۔ ضلع شوپیاں کے علاقے مانیہال میں ظالمانہ کارروائی میں چار نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا، پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی اس کارروائی میں شریک تھے۔علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔ بھارت کی کارروائیوں کے خلاف کشمیری گھروں سے باہر آ گئے اورغاصب فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے پوسٹرز بھی آویزاں کر دئیے گئے۔ پوسٹرز میں قائد اعظم محمد علی جناح اور حریت رہنماؤں کی تصویریں نمایاں ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔