اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ،امریکی ڈالر مزید سستا

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ،امریکی ڈالر مزید سستا
کراچی : اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا،آج انڈیکس 58 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح سے بھی تجاوز کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس میں 827 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، انڈیکس 1.44 فیصد کے تناسب سے تیزی ہوئی۔100 انڈیکس 58 ہزار 198 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ، مارکیٹ میں 25 کروڑ 65 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔ گزشتہ روز انڈیکس 57 ہزار 371 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ وزیر خزانہ نے معاشی نمو 2 سے 2.5 فیصد تک بڑھنے کی توقع پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ نگران حکومت کے دور میں انڈیکس 19.8 فیصد کے تناسب سے 9 ہزار 660 پوائنٹس بڑھ گیا ہے۔

ڈالر کی قیمت:

ادھر کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 66 پیسے کی کمی ہوئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 285 روپے 13 پیسے پر پہنچ گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔