ویب ڈیسک:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی خالد جمیل کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم نامہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد مرید عباس خان نے جاری کیا، عدالت نے صحافی خالد جمیل کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے سے بری کر دیا۔
تحریری فیصلہ کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی مسترد کردی۔
عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے، آئین بھی ضمانت دیتا ہے، ایف آئی آر میں شامل ریمارکس پروپیگنڈا یا توہین کے زمرے میں نہیں آتے۔
ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس اور کریمنل شواہد پیش نہیں کیے گئے، اگر ملزم کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔