(ویب ڈیسک ) بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ ہائی کورٹ نے کرکٹر ابھیشک پوریل کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ابھیشک پوریل کے الیکٹرانک ڈیوائسز کو بھی تحویل میں لینےکا حکم دے دیا، ابھیشک پوریل انڈیا اے، انڈر19 اور آئی پی ایل میں دلی کیپیٹلز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک پوریل پر خاتون کی ویڈیوز اور تصاویر کو پبلک کرنے کی دھمکی دینے کا الزام ہے، 23 سالہ ابھیشک پوریل کے خلاف گزشتہ ماہ مقدمہ درج کیا گیا تھا،مقدمے میں ناقابل ضمانت دفعات کے تحت ریپ اور مجرمانہ دھمکی کے الزامات شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ وہ ابھیشک پوریل کے ساتھ تین سال تک تعلق میں رہی، دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہونے پر ابھیشک پوریل نے انکے ذاتی ویڈیوز اور تصاویر پبلک کرنے کی دھمکی دی ۔