ویب ڈیسک: رمضان المبارک میں اکثر افراد یہ سوال کرتے ہیں کہ آیا خون کا ٹیسٹ کروانے یا کسی ضرورت مند کو خون عطیہ کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں۔
فقہی وضاحت کے مطابق بلڈ ٹیسٹ کے لیے خون نکلوانے یا شدید ضرورت کے تحت کسی مریض کو خون عطیہ کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، کیونکہ اس عمل میں جسم کے اندر کوئی ایسی چیز داخل نہیں کی جاتی جو روزہ فاسد کرے۔
البتہ اگر خون دینے سے اتنی کمزوری لاحق ہونے کا اندیشہ ہو کہ روزہ برقرار رکھنا مشکل ہو جائے، تو ایسی صورت میں روزے کی حالت میں خون عطیہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔