پہلی بیوی کی شوہر کی دوسری بیوی کو جگر عطیہ کرنے کی انوکھی مثال

پہلی بیوی کی شوہر کی دوسری بیوی کو جگر عطیہ کرنے کی انوکھی مثال
کیپشن: پہلی بیوی کی شوہر کی دوسری بیوی کو جگر عطیہ کرنے کی انوکھی مثال

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے شہر طائف میں ایک غیر معمولی اور متاثر کن واقعہ پیش آیا جہاں پہلی بیوی نے اپنی سوتن کے لیے قربانی کی ایسی مثال قائم کی جو کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق نورا سالم الشمری، جو ماجد بلدہ الروقی کی پہلی بیوی ہیں، نے اپنے شوہر کی دوسری بیوی تغرید عوض السعدی کو 80 فیصد جگر عطیہ کیا۔ تغرید کافی عرصے سے ڈائیلیسز پر تھیں اور دونوں گردے ناکارہ ہوچکے تھے، جس کی وجہ سے ان کا جگر بھی شدید متاثر ہوا۔

شوہر ماجد نے بیوی کے علاج کے لیے امریکا تک کا سفر کیا لیکن کامیابی نہ ملی، جس کے بعد انہوں نے دوسری بیوی کو اپنا ایک گردہ دینے کا فیصلہ کیا۔ شوہر کی قربانی دیکھتے ہوئے نورا نے اللہ کی رضا کے لیے اپنا جگر عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

طبی جانچ کے بعد دونوں کے خون کا گروپ میچ ہوا اور کامیاب آپریشن مکمل کیا گیا، جس نے انسانیت اور ایثار کی ایک منفرد مثال قائم کردی۔

Watch Live Public News