بھارت میں شدید بارشیں، سیلاب سے ہلاکتیں 143 تک پہنچ گئیں

بھارت میں شدید بارشیں، سیلاب سے ہلاکتیں 143 تک پہنچ گئیں

(ویب ڈیسک )نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ دہلی میں شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ حکام نے دارالحکومت میں سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوبی اور وسطی بھارت میں 28 جولائی تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ریاست ہماچل پردیش میں ہوئی،جہاں اب تک 125 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مجموعی طور پر سیلاب کے باعث بھارت بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 143 ہو گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہے جبکہ ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Watch Live Public News