ویب ڈیسک: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکے، ایران نے 6 میزائل قطر میں امریکی فوجی اڈے پر داغے دیے، حملوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ دوحہ میں دھماکا سناگیا، آگ کے شعلے اٹھتے دکھائی دیئے ہیں، عراق میں امریکی ایئربیس عین الاسد نے فضائی دفاعی نظام کا فعال کردیا ہے، ایران کی جانب سے اس وقت جوابی کارروائی کی جارہی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زیرزمین بنکرز کو تباہ کرنے کے لئے کارروائی کی گئی تھی، قطر میں موجودہ امریکی اڈا مشرقی وسطیٰ میں امریکی فوج کا سب سے فوجی اڈا ہے۔
یہ میزائل قطر میں واقع امریکی ایئربیس العدید کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے۔
▶️ Footage of an Iranian missile hitting the US base in Qatar
— Press TV (@PressTV) June 23, 2025
Follow: https://t.co/mLGcUTS2ei pic.twitter.com/e2QavV1kQi
Explosions have been heard over Doha, the capital of Qatar, according to multiple reports. pic.twitter.com/WSueFzuYmo
— ILRedAlert (@ILRedAlert) June 23, 2025
ادھر عراق میں موجود امریکی اڈے عین الاسد پر بھی صورت حال کشیدہ ہے جہاں امریکی افواج نے فضائی دفاعی نظام کو فعال کرتے ہوئے اہلکاروں کو فوری طور پر بنکروں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطر میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف آپریشن ’بشارت فتح‘ شروع کردیا گیا ہے۔
SCENES ABOVE QATAR pic.twitter.com/znlqB11kIv
— Iran Observer (@IranObserver0) June 23, 2025
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع اور وائٹ ہاؤس حکام صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت سچویشن روم میں ہیں اور صورت حال کو بغور دیکھ رہے ہیں۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں امریکی اڈے پر تباہ کن اور مضبوط حملہ کیا ہے۔ ہم ایران پر کسی بھی حملے کا جواب دینے سے باز نہیں رہیں گے۔
ایران کی جانب سے قطر میں امریکی اڈے پر کیے گئے حملے سے قبل امریکا، برطانیہ اور چین نے اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی تھی۔
Axios: Iran launches six missiles toward US bases in Qatar. pic.twitter.com/YpfKaI8L7w
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) June 23, 2025