ویب ڈیسک: بنگلہ دیش نیشنل کانفرنس میں بی این پی کی اسٹینڈنگ کمیٹی رکن صلاح الدین احمد نے کہا کہ بنگلہ دیش میں کوئی ایسا قانون نافذ نہیں کیا جائے گا جو قرآن اور سنت کے خلاف ہو، جو موجودہ قانون خلاف سنت ہوگا اس کو ختم کیا جائے گا۔
صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ سابقہ عوامی لیگ حکومت نےسابق صدر ضیاء الحق رحمان کی ریاست کے لئے بنائی گئی پالیسی جس میں ’اللہ پر مکمل ایمان اور بھروسہ‘ کے اصول کو شامل کیا تھا کو ہٹا دیا تھا، ہم اس کو دوبارہ بحال کریں گے۔
کسی بھی شخص بغیر تحقیق اور ثبوت کے گرفتار نہیں کیا جائے گا، ’پی این پی مدینہ چارٹر پر مبنی اسلام‘ کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور مذہبی کمیونٹیز میں موجود تقسیم کو ختم کرنے کی کوشش کرے گی۔
صلاح الدین احمد نے ہدایات کی کہ مساجد میں دنیاوی معاملات پر بات چیت ناں کی جائے، سیاست سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے سابقہ عوامی لیگ حکومت پر مذہبی علما کو ہدف بنانے اور جھوٹے عسکریت کے کیسز بنانے کا الزام عائد کیا، اور یقین دہانی کرائی کہ موجودہ جمہوری عبوری دور میں ایسی پالیسی واپس نہیں آئے گی۔
کانفرنس میں پی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان، جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان اور مختلف اسلامی و سیاسی جماعتوں کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔