بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین مستعفی ہوگئے

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین مستعفی ہوگئے

(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے جمعہ کو استعفا دے دیا۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   بنگلہ دیش کے صدر کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری صدر کے انتخاب کے لئے آئینی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا قریبی ساتھی تصور کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے اپنی آئینی مدت مکمل ہونے سے پہلے ہی عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 جماعتی اپوزیشن اتحاد کی طرف سے صدر سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے بعد حکومت نے صدر پر مستعفی ہونے کے لئے دبائو ڈالا تھا۔

 بنگلہ دیشی صدر کے پریس سیکرٹری سرو ر عالم کے مطابق آئین کے تحت صدر کادستخط شدہ استعفیٰ سپیکر کو موصول ہونے کے بعد موثر ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپس آکر اپنے خلاف الزامات پر عدالتوں کا سامنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Watch Live Public News