خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا   کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔سوات ،مانسہرہ ، باجوڑ، بٹگرام ، چارسدہ  اور ملاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ عمارتوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی  جبکہ زلزلے کا مرکز ننگرہار افغانستان اور گہرائی 120 کلومیٹر تھی۔

Watch Live Public News