تیز رفتار اسکوٹر سوار کا سر ٹریفک لائٹ میں پھنس گیا ، ویڈیو وائرل

تیز رفتار اسکوٹر سوار کا سر ٹریفک لائٹ میں پھنس گیا ، ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک )علی رضا:  چین میں ایک نوجوان اس وقت وائرل ہو گیا جب اس کا سر ٹریفک لائٹ میں پھنس گیا اور وہ تقریباً ایک گھنٹہ اسی حالت میں پھنسا رہا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی الیکٹرک اسکوٹر چلاتے ہوئے ایک عارضی ٹریفک لائٹ سے ٹکرا گیا۔  

یہ حیران کن اور عجیب و غریب حادثہ گزشتہ ماہ چین کے شہر چینگدو میں پیش آیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ٹریفک لائٹ سے ٹکرانے کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر نوجوان کا سر ٹریفک لائٹ کے ڈھانچے میں پھنس گیا، جس کے بعد  ریسکیو ٹیم کو طلب کیا گیا تاکہ اسے نکالا جا سکے۔  

لیکن یہ کام اتنا آسان نہیں تھا،کیونکہ ریسکیو ٹیم کو بھی  ٹریفک لائٹ کے باکس کو کاٹنے میں تقریباً 40 منٹ لگے تاکہ وہ نوجوان کے سر کو محفوظ طریقے سے باہر نکال سکیں۔  

اس کے بعد نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو گیا۔ البتہ سوشل میڈیا پر اس واقعے پر مزاحیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔

A Chinese man got his head stuck in a temporary traffic light after crashing his electric scooter. It took 40 minutes for the emergency services to free him.
byu/H1gh_Tr3ason ininterestingasfuck

ایک صارف نے تبصرہ کیا: "ہیڈ آن کولیزن، لیکن صرف روشنی کو نقصان پہنچا!"  

دوسرے نے لکھا: "یہ تو ایسے ہی ہے جیسے لاٹری جیت جانا!"  

کئی صارفین نے اس شخص کو "گرین لینٹرن" سے بھی تشبیہ دی۔

Watch Live Public News