ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، بہتر ہوگا کہ اچھی ڈیل قبول کرے، امریکی وزیر جنگ

ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، بہتر ہوگا کہ اچھی ڈیل قبول کرے، امریکی وزیر جنگ

(ویب ڈیسک) امریکی وزیر جنگ پیٹ  ہیگیستھ کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، بہتر ہوگا کہ اچھی ڈیل قبول کرے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگیستھ نے پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے اب تک 34 بحری جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے، آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، جب تک ضرورت ہوگی ناکا بندی برقرار رہے گی، یہ عالمی سطح تک پھیل گئی۔

امریکی وزیر جنگ کا کہنا ہے کہ ناکا بندی سے پہلے ایرانی بندر گاہوں سے نکلنے والے ایرانی ڈارک فلیٹ کے دو جہاز ضبط کر لیے گئے۔

پیٹ ہیگیستھ نے الزام عائد کیا کہ ایران نے 45 ہزار مظاہرین کو قتل کیا۔

امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ   ایران کے پاس مذاکرات کی میز پر دانشمندی سے فیصلہ کرنے کا کھلا موقع موجود ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے مشن بڑا واضح ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ   ایران کے لیے بہتر ہوگا کہ ایک اچھی ڈیل قبول کرے، یہ لڑائی صرف امریکا کی نہیں ہونی چاہیے۔

Watch Live Public News