آبنائے ہرمز میں ایرانی اور امریکی ناکہ بندیوں کے باعث بحری آمد و رفت مزید محدود

آبنائے ہرمز میں ایرانی اور امریکی ناکہ بندیوں کے باعث بحری آمد و رفت مزید محدود
کیپشن: آبنائے ہرمز میں ایرانی اور امریکی ناکہ بندیوں کے باعث بحری آمد و رفت مزید محدود

ویب ڈٰسک: آبنائے ہرمز میں ایرانی اور امریکی ناکہ بندیوں کے باعث بحری آمد و رفت مزید محدود ہوگئی۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ روز آبنائے ہرمز سے صرف 4 بحری جہاز گزرے، جو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث سمندری ٹریفک میں نمایاں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت معمول سے کم رہی۔

UKMTO کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 103 بحری جہاز آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے، جبکہ 89 جہاز وہاں سے باہر نکلے۔

آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے ایک اہم بحری گزرگاہ ہے، جہاں کشیدگی میں اضافے کے باعث جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہورہی ہے۔

Watch Live Public News