پاکستان میں داخلے کی اجازت نہ دینے،ڈی پورٹ کئے جانے سے متعلق نئے ایس او پیزجاری

پاکستان میں داخلے کی اجازت نہ دینے،ڈی پورٹ کئے جانے سے متعلق نئے ایس او پیزجاری

(ویب ڈیسک) مسافروں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہ دینےاورڈی پورٹ کئے جانے سے متعلق نئے ایس او پیزجاری کردیے گئے۔

ایف آئی اے اہیڈ کوارٹرز سے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل اورزونل ڈائریکٹرزکے نام مراسلہ جاری کردیا۔ پاکستان میں داخلے سے انکاراورمسافروں کو ڈی پورٹ کرنے کے لئے یکساں طریقہ کارنافذ کردیا گیا۔

داخلے کی اجازت سے انکارسمیت ڈی پورٹ کئے جانے کے لئے17 نکاتی وجوہات بھی نئی ایس اوپیزمیں شامل ہیں۔

ڈی ڈی یا ایڈیشنل ڈائریکٹرامیگریشن کی منظوری کےبغیرمسافرکوداخلے سے انکاریا ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکے گا۔ڈی ڈی یا ایڈیشنل ڈائریکٹرامیگریشن فیصلے کی وجوہات بمعہ دستاویزات آئی بی ایم ایس میں ریکارڈ کرے گا۔زونل ڈائریکٹرنئی ایس اوپیزپرعملدرآمد کے حوالے سے ہرپندرہ دن بعدآڈٹ اورچیک پوسٹ کا اچانک معائنہ بھی کرے گا۔

ایس اوپیز کی خلاف ورزی میں ملوث متعلقہ افسرکے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اندراج، یا مقررہ طریقہ کار کی خلاف ورزی متعلقہ افسرکو تادیبی کارروائی کا ذمہ دار ٹھہرائے گی۔

داخلے کی اجازت نہ دینےاورڈی پورٹ کئے جانے کے متعلق چیک شیٹ مکمل کرنا بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

چیک شیٹ پراجازت نہ دینے سے متعلق وجوہات کا اندراج،ائرلائن اورامیگریشن افسرکے دستخط کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرداخلے سے انکارکے تمام کیسزبشمول کیسز میں جرمانے کی ماہانہ رپورٹ زونل ڈائریکٹرکوپیش کرے گا۔زونل ڈائریکٹرکی جانب سے یہ رپورٹ سہ ماہی بنیاد پرآڈٹ سمیت ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل امیگریشن کوجمع کرائیں گے۔

Watch Live Public News