امریکی سٹور وال مارٹ پر یحیٰ سنوار کی تصویر  والی  ٹی شرٹ کی فروخت پر اسرائیل سیخ پا

امریکی سٹور وال مارٹ پر یحیٰ سنوار کی تصویر  والی  ٹی شرٹ کی فروخت پر اسرائیل سیخ پا

 (ویب ڈیسک ) امریکی سٹور وال مارٹ پر یحیٰ سنوار کی تصویر والی   ٹی شرٹ کی فروخت پر اسرائیل سیخ پا ہوگیا۔

امریکی کمپنی نے اپنی آن لائن پلیٹ فارم پر حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی تصویر والے ٹی شرٹس فروخت کے لیے پیش کیے ہیں، جن میں انہیں ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔اس پر   اسرائیل میں سپر اسٹور کے خلاف شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

یحییٰ سنوار کی ایک ٹی شرٹ کو "یحییٰ سنوار ’ہم جیتیں گے یا مریں گے" کا نام دیا گیا ہے جسے معروف   امریکی اسٹور پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

اسرائیل  کی اخبارات اور ٹی وی چینلز پر وال مارٹ پر شدید تنقید کی گئی۔جس کے بعد وال مارٹ نے یحییٰ سنوار کی تصویر والی ٹی شرٹس اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیں۔

Watch Live Public News