مصطفیٰ قتل کیس:ملزم ساحر حسن کے دوران تفتیش مزید انکشافات

مصطفیٰ قتل کیس:ملزم ساحر حسن کے دوران تفتیش مزید انکشافات
کیپشن: مصطفیٰ قتل کیس:ملزم ساحر حسن کے دوران تفتیش مزید انکشافات

ویب ڈیسک: ایس آئی یو کے ہاتھوں گرفتار ساحر حسن نے دوران تفتیش مزید انکشافات کردئیے۔

 تفصیلات کے مطابق تفتیشی حکام  کا کہناہے کہ  ملزم منشیات کے دھندے سے لاکھوں روپے کما رہا تھا، منشیات کولمبیا سے کیلی فورنیا اور کیلی فورنیا سے اسلام آباد اور لاہور آتی ہے،ملزم بازل ڈارک ویب کے ذریعے منشیات کا آرڈر بک کراتے ہیں،ملزم یحییٰ اور دیگر ساتھی منشیات کراچی ساحر کو پہنچاتے تھے۔

تفتیشی حکام ملزم ساحر مہینے میں کروڑوں روپے کی منشیات فروخت کرتا تھا، منشیات کی رقم کی منتقلی کے حوالے سے بینک حکام کو بھی خط ارسال کیے جائیں گے۔

سی ٹی ڈی ارمغان سے ملنے والے اسلحہ کے حوالے سے تفتیش کرنے میں ناکام  رہے،کئی روز گزر جانے کے باوجود اسلحہ سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کو ڈیفنس میں خیابان راحت سےگرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ی کے دوران ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی تھی۔

ملزم ساحر حسن نے بھی تفتیش میں اہم انکشافات کیے، ملزم نے پولیس کو تفتیش کے دوران بتایا کہ گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کررہا ہوں۔

ساحر حسن نے کہا کہ بازل اور یحییٰ نامی سے منشیات لیکر پوش علاقوں میں فروخت کرتا ہوں، ارمغان کو بھی منشیات فروخت کرتا تھا۔

ایس آئی یو پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ساحر حسن سے 50 لاکھ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی تھی جس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان اور شیراز کے انکشافات کی روشنی میں پولیس اور تفتیشی اداروں نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چار افراد کو گرفتار کیا تھا۔

Watch Live Public News