ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق، پہلے سیمی فائنل کا مقام اس بات پر منحصر ہوگا کہ کون سی ٹیمیں اس مرحلے تک پہنچتی ہیں۔
سیمی فائنل کے ممکنہ مقامات
اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیتا ہے تو پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
اگر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکا لیکن سری لنکا کوالیفائی کر گیا اور اس کا مقابلہ بھارت کے علاوہ کسی ٹیم سے ہو تو پہلا سیمی فائنل کولمبو میں ہوگا۔
اگر نہ پاکستان اور نہ ہی سری لنکا سیمی فائنل تک پہنچتے ہیں تو سیمی فائنل ون کولکتہ اور سیمی فائنل ٹو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
بھارت کے میچز کا شیڈول
اگر بھارت سیمی فائنل میں پہنچتا ہے تو وہ میچ ممبئی میں کھیلے گا، سوائے اس صورت کے جب اس کا مقابلہ پاکستان سے ہو۔ ایسی صورت میں میچ کولمبو منتقل کیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ انتظامات سپر ایٹ مرحلے کے مکمل ہونے اور مخصوص شرائط کی بنیاد پر کیے گئے ہیں تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو واضح معلومات فراہم کی جا سکیں۔