صارفین کیلئےخوشخبری،ٹک ٹاک کانیافیچرمتعارف

صارفین کیلئےخوشخبری،ٹک ٹاک کانیافیچرمتعارف
کیپشن: صارفین کیلئےخوشخبری،ٹک ٹاک کانیافیچرمتعارف

ویب ڈیسک:دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی ہے جسکے بعد صارفین کو اپنی آواز میں سونگز ویڈیوز بنانے کی سہولت میسر ہوگی۔

تفصیلا ت کے مطابق مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک میں ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے بیشتر افراد خود گانے تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین اپنی ٹک ٹاک پوسٹس کے لیے خود گانے تیار کرسکیں گے۔

اے آئی سانگ نامی اس فیچر میں صارف کو تحریری ہدایات دینا ہوں گی، لارج لینگویج ماڈل بلوم کے ذریعے صارفین کسی پوسٹ کو تیار کرتے ہوئے گانے کے بول یا شاعری تحریری شکل میں لکھ دیں گے۔

اسکے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے اے آئی سانگ کو پوسٹ میں ساؤنڈز ایڈ کرنے کا مشورہ دیا جائے گا، ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی گئی ہے،کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بنیادی طور پر یہ اے آئی سانگ جنریٹر نہیں اور ممکنہ طور پر اس نام کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس فیچر کی ابھی آزمائش کی جا رہی ہے اور اس سہولت کے ذریعے کیٹلاگ میں موجود کسی بھی میوزک کو استعمال کرکے گانا تیار کرنا ممکن ہوگا، یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیے جانے والے گانوں کے معیار کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

اے آئی کی مدد سے گانوں کو تیار کرنے کا رجحان نیا نہیں بلکہ گذشتہ مہینوں میں ایسے کئی گانے وائرل ہو چکے ہیں، ٹک ٹاک پہلا پلیٹ فارم نہیں جو اس طرح کے اے آئی فیچرز صارفین کیلئے متعارف کرا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب کی جانب سے بھی اے آئی کی مدد سے گانے تیار کرنے کے فیچرز کی آزمائش شروع کی گئی تھی۔

Watch Live Public News