ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ( وی پی این) سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ لائسنسنگ اب بحال شدہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (CVAS-Data) ریجیم کے تحت کی جارہی ہے۔ جس کا مقصد ملک میں محفوظ اور مجاز وی پی این سروس کی فراہمی کو منظم کرنا اور قومی قوانین و ڈیٹا سیکیورٹی کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی اے نے متعدد کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کیے ہیں، جن میں:
Alpha 3 Cubic (Pvt.) Ltd. (Street Lucid), Zettabyte (Pvt.) Ltd. (Crest VPN), Nexilium Tech (SMC-Pvt.) Ltd. (Kestrel VPN), UKI Conic Solutions (SMC-Pvt.) LTd. (Quixure VPN), and Vision Tech 360 (Pvt.) Ltd. (Kryptonume VPN)
وی پی این شامل ہیں۔ ان لائسنس یافتہ کمپنیوں کو قانونی اور مجاز مقاصد کے پیش نظر وی پی این سروسز فراہم کرنے کی اجازت ہے۔
اب صارفین اپنے آئی پی ایڈریسز یا موبائل نمبرز کی الگ سے پی ٹی اے میں رجسٹریشن کروائے بغیر براہِ راست ان لائسنس یافتہ وی پی این فراہم کنندگان سے خدمات حاصل کرسکیں گے۔ یہ اقدام عوام کی آسانی، ریگولیٹری سہولت اور پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں سائبر سیکیورٹی کے مزید استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔