(ویب ڈیسک ) معروف ریسلر ہلک ہوگن 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ہلک ہوگن 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح طبی عملے کو ہلک ہوگن کے کلیئر واٹر، فلوریڈا میں واقع گھر بلایا گیا۔
مئی میں، 71 سالہ ریٹائرڈ ریسلنگ لیجنڈ کے ترجمان نے ٹی ایم زی کو بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی گردن پر "ایک معمولی فیوژن سرجری" کروائی ہے۔
ترجمان نے مداحوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ یہ سرجری "کامیاب رہی ہے" اور "فکر کی کوئی بات نہیں۔"
ہلک ہوگن کی اہلیہ، اسکائی، نے بھی سرجری کے بعد ان کے کوما میں جانے کی افواہوں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ ان کا دل "مضبوط" ہے۔
ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری بولیا تھا، 80 اور 90 کی دہائی کے سب سے بڑے پیشہ ور پہلوان تھے 1977 میں اپنے ریسلنگ کیریرکا آغاز کیا اور اپنے مخصوص ریسلنگ سٹائل سے دنیابھرمیں شہرت حاصل کی۔