اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، امریکی صدر 

اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، امریکی صدر 

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران دونوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل دونوں سے خوش نہیں ۔اسرائیل سے بہت زیادہ ناخوش ہوں، مجھے یہ پسند نہیں آیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے فورا بعد حملے کیے۔

امریکی صدر نے کہا کہ  امریکا نے ایران کی جوہری صلاحیت مکمل طور پر ختم کردی۔ایران اب کبھی دوبارہ جوہری پروگرام شروع نہیں کر سکے گا۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ اسرائیل ان بم کو مت گراؤ۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو یہ ایک بڑی خلاف ورزی ہے۔ اپنے پائلٹس کو فوراً واپس بلاؤ۔ ابھی! 

Watch Live Public News