ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایران پر بمباری کی تو یہ جنگ بندی کی بڑی خلاف ورزی ہوگی۔
اُن کی جانب سے یہ بیان اسرائیل کے ایران کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات اور جواباً تہران پر مزید بمباری کے اعلانات کے بعد سامنے آیا ہے۔
اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ انھوں نےاسرائیلی فوج کو ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں تہران میں ایرانی حکومت کو نشانہ بنانے کا حکم دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ایران اس الزام کی تردید کرتا ہے کہ اس نے جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اسرائیل پر کوئی میزائل داغا۔
اس سے قبل اسرائیلی حکومت کا کہنا تھا کہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز اس وقت قبول کی جب ’ایران پر حملوں کے اپنے مقاصد حاصل کر لیے گئے۔‘