ویب ڈیسک: معرکہ بنیان مرصوص میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل انکار کے باوجود بالآخر بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جنگ بندی میں امریکی کردار کا اعتراف کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت مسلسل جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کرتارہا، بھارتی حکومت اور سیکریٹری خارجہ کی جانب سے بارہا جنگ بندی میں امریکی کردار کی تردید کی جاتی رہی۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے انکشاف کیا کہ امریکی نائب صدر اور سیکرٹری آف سٹیٹ روبیو بھارتی حکومت سے براہِ راست رابطے میں تھے، امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ روبیو کا مجھ سے رابطہ ہوا،کشیدگی کے دوران امریکی نائب صدر وینس نے وزیراعظم مودی سے رابطہ کیا۔
دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ بھارتی حکومت نے ذلت آمیز شکست کے بعد جنگ بندی میں امریکی کردار سے مسلسل انکار کیا،جے شنکر کا انٹرویو جنگ بندی میں امریکی کردار کی تصدیق کرتا ہے،ذلت آمیز شکست چھپانے کے لیے بھارت نے مختلف حربے آزمائے لیکن آخرکارسچ سامنے آگیا، امریکی صدر کے واضح بیانات نے بھارت کو سچ بولنے پر مجبور کر دیا۔