لاہور سمیت متعدد شہروں میں شدید طوفان، تیزآندھی، چھتوں سے سولر پلیٹیں گر گئیں

لاہور سمیت متعدد شہروں میں شدید طوفان، تیزآندھی، چھتوں سے سولر پلیٹیں گر گئیں

ویب ڈیسک: لاہور میں شدید طوفان ، طوفان کے پیش نظر بجلی کا نظام متاثر ، ایک سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، لیسکو نے شہریوں کو بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے، اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی, پنجاب کے متعدد اضلاع بھی شدید طوفان اور تیز آندھی کی لیپٹ میں رہے۔

اطلاعات کے مطابق لاہور میں میٹرو ٹرین اور اور اورنج ٹرین کی  سروس عارضی معطل کردی گئی،  لیسکو کے 170 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہو گئے، شاہدرہ ، بادامی باغ ، فیصل ٹاؤن ، ٹاؤن شپ ،سمیت متعد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے،  لیسکو کا کہنا تھا کہ آندھی رکتے ہی بجلی کی بحالی کا سلسہ شروع کریں گے۔

تیز آندھی کے باعث قذافی اسٹیڈیم کے فاراینڈبلڈنگ کی اینٹیں گر گئیں، پی ایس ایل میں شیڈول لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا، آندھی کے باعث دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ کیا گیا، 

دوسری جانب رائیونڈ روڈ،  بھوبتیاں چوک کے قریب تیز اندھی کے باعث دیوار گر گئی، دیوار گرنے کے باعث دو افراد زخمی زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں 25 سالہ عثمان اور 20 سالہ حسنین شامل ہیں۔ 

اٹک  ضلع بھر میں تیز بارشیں، آندھی اور طوفان کی تباہ کاریاں، موسلادھار بارشوں سے کئی علاقوں میں نقصانات ہوئے، تھانہ سٹی میں لگے درخت اکھڑ گئے ، درخت گرنے سے تھانے میں موجودگاڑیوں کو نقصان پہنچا،تین گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئیں ۔

شہر کے اردگرد دکانوں سے سائن اکھڑ گئے، دکانوں اور گھروں کی چھتوں سے سولر پلیٹیں گر گئیں۔

گلبرگ مین بلیوارڈ، صدیق ٹریڈ سینٹر جانب اوریگا میں کجھور کا ایک درخت گرا ہے، بورڈ والا چوک جانب گڑھی شاہو چوک ایک درخت گرا ہے، ڈاکٹر ہسپتال جانب ٹھوکر کینال روڈ پر ایک بڑا درخت گرا ہے ۔، ٹریفک بلاک ہوگئی، 

 مریدکےمیں شہر اور گرد و نواح میں طوفانی آندھی کےباعث گرمی کی شدت میں کمی،  موسم ٹھنڈا ہو گیا ، تیز آندھی سے کئی درخت اور ہولڈنگ بورڈ گر گئے، شیخوپورہ  شہر اور گردونواح میں شدید آندھی اور مٹی کا طوفان، طوفان کے باعث دن میں رات کا سماں بندھ گیا،  مختلف علاقوں میں لیسکو کے فیڈر ٹریپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تلہ گنگ وگردنواح طوفانی بارش سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کا مختلف مقامات کا دورہ ، بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ 

اے سی رانا صفدر شبیر کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ فل الفور بارشی پانی کلیر کریں ۔

Watch Live Public News