ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن نے پاکستان میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں چھ قومی اور سات صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی۔ تحریک انصاف کی چھوڑے ہوئے اکثر حلقوں میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی صرف ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہو سکی۔
قومی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج
مسلم لیگ ن نے تمام چھ قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ان نشستوں میں سب سے بڑا اپ سیٹ ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ہوا، جہاں ن لیگ کے بابر نواز خان نے 1 لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ حاصل کر کے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب کو شکست دی۔
این اے 129 لاہور:
مسلم لیگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان نے 63 ہزار 441 ووٹ حاصل کر کے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ارسلان احمد کو شکست دی۔
این اے 185 ڈیرہ غازی خان:
ن لیگ کے محمود قادر خان نے 82 ہزار 416 ووٹ حاصل کر کے پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ کو ہرایا۔
این اے 143 ساہیوال:
ن لیگ کے محمد طفیل جٹ نے 1 لاکھ 36 ہزار 223 ووٹ حاصل کر کے آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری کو شکست دی۔
این اے 104 اور این اے 96 فیصل آباد:
این اے 104 میں ن لیگ کے دانیال احمد اور این اے 96 میں بلال بدر چوہدری نے کامیابی حاصل کی۔
صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج
صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں میں سے ن لیگ نے چھ نشستیں جیتیں، جن میں سے اہم نتائج درج ذیل ہیں:
پی پی 87 میانوالی:
ن لیگ کے علی حیدر نور خان نیازی نے 67 ہزار 986 ووٹ حاصل کر کے آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی کو شکست دی۔
پی پی 98، 115 اور 116 فیصل آباد:
فیصل آباد کے تین حلقوں میں ن لیگ نے کامیابی حاصل کی۔ پی پی 98 میں آزاد علی تبسم، پی پی 115 میں محمد طاہر پرویز اور پی پی 116 میں احمد شہریار نے کامیاب ہو کر اپنی نشستیں ن لیگ کے نام کیں۔
پی پی 73 سرگودھا:
سرگودھا کے حلقے پی پی 73 سے ن لیگ کے سلطان علی رانجھا نے 71 ہزار 770 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔
پی پی 269 مظفر گڑھ:
اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی نے 55 ہزار 611 ووٹ لے کر ن لیگ کو شکست دی۔