بھارت کی خفیہ چالیں بے نقاب:پاکستان کیخلاف دہشتگردوں کواسلحہ فراہم کرنےکا انکشاف

بھارت کی خفیہ چالیں بے نقاب:پاکستان کیخلاف دہشتگردوں کواسلحہ فراہم کرنےکا انکشاف
کیپشن: بھارت کی خفیہ چالیں بے نقاب:پاکستان کیخلاف دہشتگردوں کواسلحہ فراہم کرنےکا انکشاف

ویب ڈیسک: حالیہ واقعات اور بھارت کی جانب سے بڑھتے ہوئے جارحانہ رویے نے مودی حکومت کی جنگ پسندی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور دھمکی آمیز رویہ عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پڑوسی ملک کی ایسی ہی خفیہ چالوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملک دشمن تنظیموں کو اسلحہ اور دیگر ساز و سامان فراہم کر کے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔

خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کالعدم تنظیمیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کر رہی ہیں۔ بھارت کا مقصد سندھ اور پنجاب سمیت پورے ملک میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ک پہلگام واقعے میں جس نامعلوم تنظیم  کا نام استعمال کیا گیا ہے، اس کا کوئی وجود تک نہیں۔ ایسی فرضی تنظیموں کا استعمال بھارت کی پرانی حکمت عملی رہی ہے، جیسا کہ ماضی میں پلواما اور دیگر واقعات میں دیکھا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ درحقیقت بھارتی خفیہ اداروں کے اہلکار ہیں جو پردے کے پیچھے کارروائیاں کر رہے ہیں، مگر یہ بات یاد رہنی چاہیے کہ پاکستانی ادارے ملک بھر میں الرٹ ہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

علاوہ ازیں برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو پاکستان اس کا مؤثر اور سخت جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ دو جوہری ممالک کے درمیان کشیدگی عالمی سطح پر تشویش کا باعث ہونی چاہیے اور تصادم کی صورت میں اس کے اثرات خطے سے باہر بھی محسوس کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News