انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں ایک روپے 3 پیسے کا اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں ایک روپے 3 پیسے کا اضافہ
کراچی : ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدرمیں ایک روپے 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 219 روپے41 پیسے پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 218 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 229 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔