ویب ڈیسک: بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان سے سیلاب کے معاملے پر رابطہ کرکے ممکنہ بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کو دریائے طوی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے آگاہ کردیا ہے۔ سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے آگہی کے لیے بھارتی ہائی کمشن اسلام آباد نے پاکستان کو آگاہ کیا۔
بھارت کی طرف سے پاکستان کو ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے پیشگی اطلاع دی گئی ہے۔ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا رابطہ ہے۔ حکومت پاکستان نے بھارتی معلومات کی روشنی میں الرٹ جاری کردیا
سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے رابطہ 24 اگست کل صبح دس بجے کیا گیا۔
واضح رہے کہ مودی سرکار نے رواں سال اپریل میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرتے ہوئے اپنے ملک میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
بعد ازاں بھارت نے پاکستان پر حملے بھی کیے لیکن جنگی محاذ پر بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی۔