(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کو بہت مار لگائی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو سربراہی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے آخری2 دن میں ایران سے اسرائیل کو بہت بُری مار پڑی ہے، ایرانی بیلسٹک میزائلز نے اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو تباہ کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے سویلین کو نقصان پہنچا، ایران اور اسرائیل اسکول کے بچوں کی طرح لڑے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی شاندار لوگ ہیں ، جنگ بندی ایران سمیت سب کیلئے بڑی جیت ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ایران اور اسرائیل اب ایک دوسرے سے لڑیں گے۔ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی لیکن اب اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے کہنے کے بعد اسرائیلی طیارے واپس آگئے۔