نسیم شاہ کے دل گرفتہ ٹوئٹ پر محمد عامر کا ردعمل

نسیم شاہ کے دل گرفتہ ٹوئٹ پر محمد عامر کا ردعمل
لاہور(ویب ڈیسک) مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن سے باہر ہونے والے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے دکھی ٹوئٹ پر اپنے ردعمل میں کہا میری جان اللہ نے جب انسان کو بہت عزت دینی ہوتی یے تو چھوٹے چھوٹے امتحان لیتا ہے. محمد عامر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا انشاءاللہ نسیم تمہیں بہت عزت ملے گی مضبوط رہو. واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم آئسولیشن سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ ناقابل قبول پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانے کی وجہ سےنسیم شاہ اب 26 مئی کو ابوظہبی روانہ نہیں ہوں سکیں گے۔ نسیم شاہ نے اس موقع پر اپنے 18 مئی کو کئے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروائی۔ پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ پرانی رپورٹ جمع کروانے پر انہیں ہوٹل کی علیحدہ منزل پر آئسولیشن میں رکھا گیا۔ تین رکنی انڈیپنڈنٹ میڈیکل ایڈوائزری پینل کی سفارشات پر ریلیز کا فیصلہ کیا گیا۔ڈائڑیکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر کو ایونٹ میں شرکت سے روک کر فخر محسوس نہیں کر رہے۔ نظر انداز کرتے تو ممکنہ طور پر ایونٹ کو خطرے میں ڈال دیتے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔