آج ملک بھر میں "یوم تکریم شہدائے پاکستان "منایا جا رہا ہے

آج ملک بھر میں
لاہور : ملک بھر میں آج "یوم تکریم شہدائے پاکستان "منایا جا رہا ہے ۔ ملک میں بھر میں آج دن کا آغاز نماز فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا، کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد میں شہدا کے لئے قرآن خوانی کی گئی ،قرآن خوانی، دعاﺅں میں پاکستان کی سلامتی اور امن کی دعائیں کی گئیں ہیں ،تقریبات میں شہدا پاک سرزمین کے لئے خصوصی دعائیں بھی کروائی گئیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شہداء پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت 25 مئی کو’یوم تکریم شہداء پاکستان‘ منانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ آج جی ایچ کیو، ائیر ، نیول ہیڈکوارٹرز اور دیگر متعدد یادگار شہداء پر تقریبات ہوں گی جب کہ صوبائی دارالخلافہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداء پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ یوم تکریم شہداء کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ کسی کو بھی شہداء کی لازوال قربانیوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ،پاکستانی قوم شہداء اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی مقروض رہے گی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء ہمارا فخر تھے، ہیں اور ہمیشہ ہی رہیں گے،آج پوری قوم کے لیے ہر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء پاکستان ہمارے ہیرو اور ملک کا عظیم اثاثہ ہیں، شہداء کی لازوال قربانیاں وطن عزیز کی آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ رہیں گی ۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،سروسز چیفس، ریٹائرڈ فوجی افسران اور سول سوسائٹی کےنمائندوں نے بھی شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔