کورونا نے مزید42 زندگیاں نگل لیں

کورونا نے مزید42 زندگیاں نگل لیں

اسلام آباد(پبلک نیوز) این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا نے مزید42 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد27 ہزار524 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار 60 نئے کیسز بھی رپورٹ.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث 42 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 524 ہوگئی ہے.

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار 958 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 60 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد12 لاکھ 36 ہزار 888 ہوگئی ہے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔