بلوچستان : این-25 پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 19 ہلاک،11 جوان شہید

بلوچستان : این-25 پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 19 ہلاک،11 جوان شہید

(ویب ڈیسک ) بلوچستان میں این-25 پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں  19  دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ اس دوران 11 جوان شہید ہوگئے۔

بلوچستان میں این-25 پر فتنہ الہندوستان کے  دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز  نےبلوچستان میں این-25 پر جھاو کراس اور کرارو کے درمیان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد  روڈ بلاک کر کے مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے  میں مصروف تھے۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز  نے بروقت کارروائی سے بھتہ وصول کرنے والے  فتنہ الہندوستان کے 19 دہشتگرد جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوگئے۔آپریشن کے دوران وطن کے دفاع میں لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کر گئے ۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی فورسز  نے بروقت کارروائی  اس عزم کا واضح اظہار ہے کہ عوام کی جان و مال، شاہراہوں کے تحفظ اور بلوچستان کے امن کو یرغمال بنانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Watch Live Public News