سائبر کرائم کیس:اوریا مقبول 4روزہ جسمانی ریمانڈ پرFIAکے حوالے

سائبر کرائم کیس:اوریا مقبول 4روزہ جسمانی ریمانڈ پرFIAکے حوالے
کیپشن: سائبر کرائم کیس:اوریا مقبول کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک: لاہور کی ضلع کچہری نے سائبر کرائم کیس میں کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کامحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر  ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اوریا مقبول جان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کے مقدمے کی سماعت لاہور کی ضلع کچہری میں ہوئی۔

کالم نگار اوریا مقبول جان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا تھا، انہیں ایف آئی آر اہلکار جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں لے کر آئے۔

دوران سماعت ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کا مزید 10 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آپ کے پاس کیا مٹیرئیل ہے، جس پر آپ ریمانڈ مانگ رہے ہیں۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اوریا مقبول جان کے سوشل میڈیا سے ہم نے بہت کچھ ریکور کیا ہے،اسی دوران اوریا مقبول جان نے عدالت میں بتایا کہ میں خود ہائیکورٹ کا وکیل ہوں۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ایک واٹس ایپ گروپ بنا ہوا تھا جس میں ریاست کے اعلیٰ افسران کے خلاف ایکٹویٹی نظر آئی ہے،انہوں نے ریاست کے خلاف بہت کچھ بولا ہے۔

عدالت میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ انکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اینٹی سٹیٹ جوڈیشری اور اعلی افسران کے خلاف پوسٹیں موجود ہیں۔

سرکاری وکیل نے دوران سماعت عدالت میں بتایا کہ ان کا ایک واٹس ایپ گروپ بنا ہوا ہے جس سے اس طرح پوسٹوں کو آگے بھجیتے ہیں،ایک ایجنڈے کے تحت اوریامقبول جان کام کر رہے ہیں۔

عدالت سے استدعا میں سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں اس لیے تفتیش کے لیے انکا مزید ریمانڈ چاہیے،انکے گروپ کے 2 افراد کو نوٹسز بھی جاری کیے ہیں۔

سماعت مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج ہی سنایا جائے گا، ایف آئی اے اہلکار اوریا مقبول جان کو کہچری سے لیکر روانہ ہوگئے۔ 

واضح رہے 22 اگست کو ضلع کچہری لاہور نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم مقدمے میں کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

Watch Live Public News