امریکی صدرکادوبارہ ڈبلیو ایچ او میں شمولیت پر غورکرنےکااعلان

امریکی صدرکادوبارہ ڈبلیو ایچ او میں شمولیت پر غورکرنےکااعلان
کیپشن: امریکی صدرکادوبارہ ڈبلیو ایچ او میں شمولیت پر غورکرنےکااعلان

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ عالمی ادارہ صحت میں شمولیت پر غور کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب سے امریکا میں سرمایہ کاری 600 ارب ڈالر سے بڑھا کر ایک کھرب ڈالر کرنے کا کہیں گے، پیسہ ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔

امریکی صدر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنا پیسہ کہاں سے کمایا؟ ان کے پاس بہت زیادہ مائع سونا ہے، ہمارے پاس سعودی عرب سے بھی زیادہ ہے، ہم صرف ماحول کی وجہ سے اسے استعمال نہیں کرتے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ عالمی ادارہ صحت میں شمولیت پر غور کرنے کا اعلان بھی کیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News