امریکی یونیورسٹی کا ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی بیٹی کیخلاف بڑا اقدام

امریکی یونیورسٹی کا ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی بیٹی کیخلاف بڑا اقدام
کیپشن: امریکی یونیورسٹی کا ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی بیٹی کیخلاف بڑا اقدام

ویب ڈیسک: امریکا کی ایموری یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، فاطمہ اردشیر لاریجانی ایموری یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ہیماٹولوجی اور میڈیکل آنکولوجی پڑھا رہی تھیں۔

ایموری یونیورسٹی کے ون شپ کینسر انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی کہ فاطمہ اب ادارے کی ملازم نہیں رہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ارل کارٹر نے یونیورسٹی حکام کو ایک خط لکھ کر فاطمہ لاریجانی کی برطرفی اور ان کا میڈیکل لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Watch Live Public News