(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کو جلد مذاکرات کرنے کی وارننگ دی دی گئی ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیاٹروتھ پر بیان میں کہا کہ ایرانی مذاکرات کار بہت مختلف اور عجیب ہیں، ایرانی قیادت معاہدے کیلئے منتیں کر رہی ہے،جو انہیں کرنی بھی چاہئیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے،ایرانی حکام عوام کو کہہ رہے وہ ہماری تجویز پر غور کر رہے ہیں جو غلط بیانی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی قیادت کوجلد سنجیدہ ہونا ہو گا،اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے،اگرایسا ہوا تو واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہو گااورصورتحال اچھی نہیں ہو گی۔